ڈی پی او جہلم کی کھلی کچہری شہریوں کے مسائل سنے
کھیوڑہ(نمائندہ دنیا) ڈی پی او جہلم کی پنڈدادن خان میں کھلی کچہری ،شہریوں کے مسائل سنے ، ڈی پی او نے کہا ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے عوام کا بنیادی کردار انتہائی اہم ہے۔
جبکہ خواتین اور بچوں کے خلاف کسی بھی قسم کا غیر قانونی اقدام ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت موجود ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور اور بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔