علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ،ترجمہ و تجوید القرآن کورس اختتام پذیر
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ قرآن و تفسیر کے زیرِ اہتمام یونیورسٹی کے ملازمین کے لیے منعقد کیے گئے۔۔
20 روزہ ترجمہ و تجوید القرآن کورس کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کی جبکہ اساتذہ، منتظمین اور کورس کے شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔