سپریم کورٹ:پلاٹ منسوخی کیس میں CDAاپیل خارج
سی ڈی اے کے 120قانونی ماہرین، ادارہ کا طرزِ عمل غیر ذمہ دارانہ:ریمارکس کئی مواقع دینے کے باوجود ادارہ تحریری جواب جمع کرانے میں ناکام:تحریری فیصلہ
اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کی قانونی ٹیم کی غفلت پر سخت ریمارکس دیتے ہوئے پلاٹ منسوخی کیس میں کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی اپیل خارج کر دی اور اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے تحریری فیصلہ جاری کیا جس کے مطابق سی ڈی اے کا قانونی شعبہ آنکھیں بند کیے رہا اور برسوں بعد عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا گیا۔ سرکاری اداروں کی اس نوعیت کی غفلت انتظامی نظام کی تنزلی کی علامت ہے ۔ سی ڈی اے کی 120 قانونی ماہرین کی ٹیم کے باوجود اس کیس میں ادارے کا طرزِ عمل غیر ذمہ دارانہ رہا۔ کئی مواقع فراہم کرنے کے باوجود سی ڈی اے عدالت میں تحریری جواب جمع کرانے میں ناکام رہا۔ وکیل کی لاپرواہی کو ڈھال بنا کر عدالتی کارروائی میں تاخیر کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ سی ڈی اے نے مری روڈ پر پلاٹ ریکارڈ میں مبینہ ٹمپرنگ پر منسوخ کیا، جون 2021 میں سی ڈی اے کے خلاف یکطرفہ ڈگری ہوئی، ادارہ نے فیصلہ فروری 2024 میں چیلنج کیا۔
اپیل خارج