سیکرٹری زراعت کی زیر صدارت آن لائن کھلی کچہری، کسانوں کے مسائل سنے

سیکرٹری زراعت کی زیر صدارت آن لائن  کھلی کچہری، کسانوں کے مسائل سنے

پشاور (دنیا رپورٹ) خیبرپختونخوا کے سیکرٹری زراعت ڈاکٹر محمد بختیار کی زیرصدارت محکمہ زراعت کی آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس میں صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے کسانوں اور عوام نے آن لائن اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز پیش کیں۔ کسانوں نے محکمہ زراعت سے متعلق مختلف امور، زرعی سہولیات کی فراہمی، سبسڈی پروگرامز، بیج و کھاد کی دستیابی اور زرعی مشینری کے استعمال سے متعلق مسائل کی نشاندہی کی۔ سیکرٹری زراعت نے تمام شکایات اور تجاویز کو غور سے سنتے ہوئے متعلقہ حکام کو بروقت ازالے کیلئے ضروری احکامات جاری کیے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں