آخری عشرہ میں بڑھتے رش کے پیش نظر ٹریفک کے خصوصی انتظامات

آخری عشرہ میں بڑھتے رش کے پیش نظر ٹریفک کے خصوصی انتظامات

اہم شاہراہوں، کمرشل مارکیٹس و بازاروں میں اضافی اہلکار تعینات، فول پروف سکیورٹی

راولپنڈی (این این آئی) سی ٹی او راولپنڈی کی ہدایات پر رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں بڑھتے رش کے پیش نظر ٹریفک کے خصوصی انتظامات مکمل، اہم شاہراہوں، کمرشل مارکیٹس و بازاروں میں اضافی اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے دفتری سٹاف بھی مرحلہ وار فیلڈ میں ڈیوٹی سر انجام دے گا۔ چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ ضلع راولپنڈی 800سے زائد افسران و جوان 24گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں وارڈنز کی محنت اور شہریوں کے تعاون سے شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جا رہا ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں