الیکشن کمیشن آزادکشمیر کا اجلاس، ایکشن پلان کی منظوری
مظفر آباد (اے پی پی) چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفی مغل کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔۔
جس میں عام انتخابات کے حوالے سے ایکشن پلان کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں ممبر الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ ایکشن پلان کے تحت جولائی 2026میں ہونے والے انتخابات کیلئے حلقہ بندی، انتخابی فہرستوں کی تیاری اور سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن شامل ہے ۔کمیشن کے آج ہونے والے اہم اجلاس میں سیاسی جماعت ہا آزاد جموں و کشمیر مسلم کانفرنس اور جماعت اسلامی آزاد کشمیر کی جانب سے جماعت کی رجسٹریشن کے حوالہ سے جمع کروائی گئی دستاویزات کا قانون کی روشنی میں جائزہ لیا گیا۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس اور جماعت اسلامی آزاد کشمیر کی بطور سیاسی جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کی منظوری دی۔