بے سہارا بچوں کی دیکھ بھال زندگی کا خوبصورت مشن ،چیئرمین نیب

بے سہارا بچوں کی دیکھ بھال زندگی کا خوبصورت مشن ،چیئرمین نیب

بچوں کیلئے افطار ڈنر ، کامیابیاں انسان دوست دوستوں کی مرہون منت ،زمرد خان

اسلام آباد(آن لائن)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ( ر) نذیر احمد بٹ نے پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں اور بچیوں کیلئے شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ بے سہارا بچوں اور بچیوں کی دیکھ بھال زندگی کا سب سے خوبصورت مشن ہے ۔خیبر پختون خوا میں بھی ایک سویٹ ہوم بنائیں گے ۔اس موقع پر چیئرمین نیب اور سربراہ سویٹ ہوم زمرد خان نے خطاب کیا۔ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس نے سویٹ ہوم کیلئے کام کرنے کا موقع دیا۔ زمردخان نے کہا کہ جب تک چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ جیسے انسان دوست سرپرست موجود ہیں ملک میں کوئی بچہ بے سہارا نہیں رہے گا۔ سویٹ ہوم کی کامیابیاں خدا ترس اور انسان دوست دوستوں کی مرہون منت ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں