اسلام آباد ،سرچ آپریشن ،43مشکوک افراد تھانے بند
440افراد،238گھرانوں،134دکانوں،49ہو ٹلزکی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف سرچ آپریشن کے دوران 440افراد،238گھرانوں،134دکانوں ،49ہو ٹلز،270مو ٹرسائیکلوں اور 91 گاڑیوں کو چیک کیاگیاجبکہ ایک افغانی سمیت 43 مشکوک افراداور20موٹر سائیکلوں کوجانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات منتقل کیا گیا۔ دوران سرچ آپریشن چار جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی بھی عمل میں لا ئی گئی۔