اے این ایف کا کریک ڈاؤن ، 1کروڑ 45لاکھ کی منشیات برآمد

اے این ایف کا کریک ڈاؤن ، 1کروڑ 45لاکھ کی منشیات برآمد

ڈی جی خان ،شیخوپورہ ،ہری پور ،گجرات ،پشاور میں کارروائیاں ،7ملزم گرفتار

اسلام آباد(این این آئی) اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران1کروڑ 45لاکھ سے زائد مالیت کی156.7کلو منشیات برآمد کرکے7 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ڈی جی خان سخی سرور روڈ کے قریب ملزم سے 2کلوگرام آئس، ڈرائی پورٹ چوک سیالکوٹ کے قریب 2ملزمان سے 300گرام چرس، قراقرم ہائی وے روڈ ہری پور کے قریب ملزم سے 500گرام چرس، کوٹ عبدالمالک ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب گاڑی سے 114کلو چرس،37کلو افیون، گلیانہ روڈگجرات کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 1.2کلو چرس،500 گرام افیون ، ریلوے لائن روڈ پشاور کے قریب ملزم سے ایک کلو چرس برآمدکی گئی ۔ مقدمات درج کر لیے گئے ۔ 

اے این ایف 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں