جامعہ مسجد حنفیہ تھڑے والی ریلوے کالونی میں آج ختم قرآن ہوگا
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) جامعہ مسجد حنفیہ تھڑے والی میلاد ڈھوک رتہ ریلوے کالونی میں آج سالانہ جشنِ رمضان المبارک کی خصوصی محفل منعقد کی جائے گی۔۔۔
جس میں دینی، روحانی اور اصلاحی پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔ محفل کا آغاز بعد نمازِ عصر ہوگا جس میں قرآن پاک مکمل کرنے والے طلباء و طالبات کو اسناد دی جائیں گی جبکہ دستار بندی کی تقریب بھی منعقد ہو گی۔