والدین بچوں پر توجہ رکھیں، دوستی سے فاصلے کم ہونگے، شاہد علی

والدین بچوں پر توجہ رکھیں، دوستی  سے فاصلے کم ہونگے، شاہد علی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ایچ سی سی ایس ایجوکیشنل سسٹم کے سی ای او شاہد علی نے کہا ہے کہ والدین اور بچوں میں جب تک فاصلے کم نہیں ہونگے۔۔۔

 ان میں دوستی نہیں ہوگی، بچوں کوتعلیمی میدان اور عملی زندگی میں آگے بڑھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، بچوں کو موبائل کی عادت ڈال کر والدین بے فکرے ہوگئے ہیں لیکن والدین ا س بات کاکوئی علم نہیں ہوتا کہ ان کا بچہ موبائل پر کیا دیکھ رہا ہے، کیا سیکھ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایچ سی سی ایس ایجوکیشنل سسٹم کے سہام کیمپس اور زرینہ کیمپس کے سالانہ نتائج کے اعلان کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں