امت مسلمہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے قرآنی تعلیمات پر عمل ضروری، طاہرالقادری
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) تحریک منہاج القرآن کے بانی ڈاکٹر طاہر القادری نے حضور نبی اکرمؐ کے اخلاقِ کریمانہ کے عنوان پر منعقدہ چوتھی روحانی و تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
قرآن و سنت کے علوم میں کامل رہنمائی ہے، امت علوم و معارف کے ان چشموں کے ساتھ اپنا تعلق استوار کرے، جو معاشرہ مادیت پرستی اور ناشکری کی راہ پر چل پڑے وہ استحکام کھو دیتا ہے، امت مسلمہ کی ترقی و خوشحالی قرآنی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے میں ہے، اگر ہم چاہتے ہیں کہ معاشرہ مصطفوی طریق پر چلنا شروع ہو جائے تو اپنے گھروں کو مرکز علم بناؤ اور اپنی آئندہ نسلوں کی دینی نہج پر تربیت کرو۔