پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم اپریل کے بجا ئے نومبر میں ہوگا
تاریخ میں تبدیلی خطے کی صورتحال ، بین الاقوامی سفر کے مدنظر کی گئی فورم کا مقصد پاکستان کے معدنی شعبے میں ترقی، عالمی سرمایہ کاری کوفروغ دینا
اسلام آباد(نامہ نگار)پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ فورم جو پہلے 8-9اپریل 2026کو اسلام آباد میں منعقد ہونا تھا، اب 12-13نومبر 2026 کو منعقد کیا جائے گا۔ تاریخ میں تبدیلی خطے کی موجودہ صورتحال اور چند اہم ممالک میں بین الاقوامی سفر کے ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے ۔ نومبر میں فورم کے انعقاد سے بین الاقوامی وفود، سرمایہ کاروں، پالیسی سازوں اور صنعت کے نمائندوں کو شرکت کے لیے زیادہ سازگار وقت میسر آئے گا ۔ فورم کے انعقاد کا مقصد پاکستان کے معدنی شعبے میں ترقی اور عالمی سرمایہ کاری کے فروغ کے عزم کو اجاگر کرنا ہے ۔