سی سی پی نے سیان لمیٹڈ اور ڈی ایچ پارٹنرز لمیٹڈ کی داؤد لارنس پور میں انضمام کی منظوری دے دی
اسلام آباد( دنیا رپورٹ ) سی سی پی نے داؤد گروپ کے اندر کارپوریٹ تنظیمِ نو کے حصے کے طور پر ایک مرجر کی منظوری دے دی ہے ۔۔۔
اس لین دین میں سیان لمیٹڈ اور ڈی ایچ پارٹنرز لمیٹڈ کا داؤد لارنس پور لمیٹڈ میں انضمام شامل ہے ۔ اس انتظام کے تحت ان کمپنیوں کے تمام اثاثے ، واجبات اور ذمہ داریاں ڈی ایل ایل میں منتقل ہو جائیں گی جبکہ داؤد لارنس پور لمیٹڈ کے حصص سیان لمیٹڈ اور ڈی ایچ پارٹنرز لمیٹڈ کے شیئر ہولڈرز کو جاری کیے جائیں گے ۔