اسلام آباد میں چاندرات ، عیدالفطر کیلئے ٹریفک پلان تشکیل

اسلام آباد میں چاندرات ، عیدالفطر کیلئے ٹریفک پلان تشکیل

ون ویلنگ، ہلڑ بازی میں ملوث ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ اہم تجارتی مراکز پر 520ٹریفک افسر تعینات ، خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے چاند رات اور عیدالفطر کیلئے خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دے دیا جس کے مطابق زیادہ رش والی شاہراہوں ،اہم تجارتی مراکزاورتفریحی مقامات پر 520 ٹریفک افسران تعینات کئے جائیں گے جبکہ شہریوں کی رہنمائی کیلئے ٹریفک پولیس کے خصوصی دستے مختلف مقامات پر موجود ہونگے اور خصوصی ہیلپ ڈیسک بھی قائم کئے جائیں گے ۔ چاند رات اور عید الفطرکے ایام میں عوامی مقامات اور شاہراہوں پر ون ویلنگ اور ہلڑ بازی میں ملوث ڈرائیورزکے خلاف بلاتفریق کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر )حمزہ ہمایوں تمام انتظامات کو خود سپروائز کریں گے ،انہوں نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ مارکیٹوں کے پارکنگ ایریاز میں گاڑ یاں پارک کریں ،ٹریفک افسران کے ساتھ تعاون کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں