راولپنڈی؛چوری ، ڈکیتی،منشیات فروشی میں ملوث 5ملزم گرفتار
راولپنڈی (خبرنگار ) پیرودہا ئی پولیس نے منشیات سپلائرکو گرفتار کر کے 1کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی ، منشیات سپلائر نے عید کے موقع پر شہر بھر میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیاہے ، کلرسیداں پو لیس نے چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے مسروقہ کپڑوں اور موٹروں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 75 ہزار روپے برآمدکرلی ۔۔
گینگ نے نومبر 2025 میں کپڑے کی دکان میں جبکہ جنوری 2026 میں گھر سے موٹریں چوری کی تھیں۔ تھانہ روات پولیس نے چند روز قبل گھر سے رقم چرانے والے گھریلو ملازم اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر کے 28 لاکھ روپے کی چوری شدہ رقم برآمد کر لی ،پولیس کے مطابق گھریلو ملازم نے اپنی اہلیہ اور سالے کے ساتھ ملکر فیملی کی غیر موجودگی میں گھر سے رقم چرائی تھی اور ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے تھے ۔