پمز کی پیتھالوجی لیب کو آؤٹ سورس کرنے کا پلان تیار

پمز کی پیتھالوجی لیب کو آؤٹ سورس کرنے کا پلان تیار

نجی کمپنی جدید سینٹرلائزڈ لیبارٹری کے قیام ،سہولیات کی ذمہ دار ہو گی مریضوں سے وصول ہونیوالی ٹیسٹ فیس کا مخصوص حصہ ہسپتال کو ملیگا

  اسلام آباد (ایس ایم زمان ) وفاقی وزارت صحت نے وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے ہسپتال پمز کی پیتھالوجی لیبارٹریز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے ، پمز ہسپتال لیبارٹری آؤٹ سورس کرنے کے بعد مریضوں سے ٹیسٹ فیس وصول کی جائے گی جس کا مخصوص حصہ پمز ہسپتال کو ملے گا ۔ وزارت قومی صحت نے پمزپیتھالوجی لیب کو آؤٹ سورس کرنے کا پلان تیار کر لیا ہے ، فاقی وزیر صحت کو بریفنگ دی گئی جس میں لیبارٹری سروس کی آؤٹ سورسنگ کا منصوبہ پیش کیا گیا۔ منصوبے کے مطابق نجی کمپنی پمز ہسپتال میں جدید سینٹرلائزڈ لیبارٹری قائم کرے گی جو لیبارٹری کے آپریشنز اور دیکھ بھال کی ذمہ دار ہوگی جبکہ اس سے حاصل ہونے والی آمدن حکومت کے ساتھ شیئر کی جائے گی۔ نئے سسٹم کے تحت مریضوں کو ڈیجیٹل رپورٹنگ اور عالمی معیار کی تشخیصی سہولیات میسر آئیں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں