صاف پانی کی عدم فراہمی ،سی ڈی اے ،انتظامیہ سے جواب طلب
پرانی پائپ لائن کے باعث صاف پانی میں گندا شامل ، بیماریاں بھی بڑھ گئیں ،درخواست گزار
اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقے کوٹ ہتھیال میں صاف پانی کی عدم فراہمی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے جواب طلب کر لیا۔ کیس کی سماعت جسٹس محمد آصف نے کی۔ عدالت نے سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کو آئندہ سماعت تک تفصیلی جواب جمع کروانے کی ہدایت کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ علاقے میں بچھائی گئی پرانی پائپ لائن کے باعث صاف پانی میں گندا پانی شامل ہو رہا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ آلودہ پانی کے استعمال سے مختلف بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں جس پر فوری اقدامات کی ضرورت ہے ۔ کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔