اسلام آباد میں سرچ آپریشن ،34مشکوک افراد تھانے بند

اسلام آباد میں سرچ آپریشن ،34مشکوک افراد تھانے بند

328افراد،175گھرانوں،43دکانوں،210مو ٹرسائیکلوں ،77 گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔اس ضمن میں ایس ایس پی آ پر یشنز کی سربراہی میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشنز کئے گئے ۔سرچ آپریشن کے دوران 328 افراد،175 گھرانوں ، 43 دکانوں ،210مو ٹرسائیکلوں اور77گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ34 مشکوک افراد اور 12موٹر سائیکلوں کوجانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات منتقل کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں