گھر کے سامنے کھڑا ہونے سے منع کرنے پر ایک شخص قتل ،دو زخمی
نوشہرہ (نمائندہ دنیا )نوشہرہ نظام پور چار پانی میں گھر کے سامنے کھڑا ہونے سے منع کرنے پر ملزم نے فائرنگ سے ایک شہری موقعہ پر جا ں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ۔۔
۔ملزم قدر دان فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا ۔ ایک زخمی غلام فارس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جا ں بحق ،دو زخمیوں امیر زمان اور اسماعیل کو تشویش ناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیاگیاہے ۔