صوبائی محتسب ریجنل مری کی کھلی کچہری آج ہوگی
مری (نمائندہ دنیا) ترجمان صوبائی محتسب ریجنل مری کے مطابق عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے آج دن 11بجے یونین کونسل دیول میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا۔
مختلف محکموں کے افسران شرکت کریں گے جن میں محکمہ مال، پٹواری، گرداور، تحصیلدار، اراضی ریکارڈ سنٹر، پولیس، سول ڈیفنس، فوڈ، ہسپتال اور سکولز کے نمائندگان شامل ہوں گے۔