ماحول کے تحفظ کیلئے اجتماعی کاوشیں ناگزیر ،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)عالمی یومِ زیرو ویسٹ آج منایا جائیگا ، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے ستھرا پنجاب پروگرام، اینٹی لٹرنگ مہم اور صفائی و آگاہی سرگرمیوں کے ذریعے شہریوں میں زیرو ویسٹ کے تصور کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
اس دن کا مقصد عوام میں یہ شعور بیدار کرنا ہے کہ کچرے میں کمی، اشیاء کے دوبارہ استعمال (Reuse) اور ری سائیکلنگ (Recycle) کے ذریعے نہ صرف ماحول کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے بلکہ ایک صاف، صحت مند اور پائیدار معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے ۔ سی ای او رانا ساجد نے کہا کہ عالمی یومِ زیرو ویسٹ ہمیں اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ ماحول کے تحفظ کیلئے اجتماعی کاوشیں ناگزیر ہیں۔