حسن ابدال پولیس کی کارروائی، 4قمار باز گرفتار
حسن ابدال (اے پی پی) حسن ابدال پولیس نے 4قمار باز گرفتار کر کے دا پر لگی رقم کل مالیتی 5لاکھ 75ہزار اور مرغے قبضہ پولیس میں لیکر مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کو دورانِ گشت مخبر خاص نے اطلاع دی کہ چند اشخاص گورنمنٹ پرائمری سکول ڈلو حسن ابدال کے عقب کھلی جگہ پر بذریعہ مرغ لڑائی قماربازی میں مصروف ہیں جس پر پولیس ٹیم نے مناسب حکمت عملی کے تحت فوری ریڈنگ پارٹی تشکیل دیکر ریڈ کیا تو چند اشخاص مرغوں کی لڑائی پر قماربازی میں مشغول پائے گئے۔