مری،پالتو کتے نے بچی کو کاٹ لیا ،حادثات میں 3زخمی

مری،پالتو کتے نے بچی کو  کاٹ لیا ،حادثات میں 3زخمی

مری (نمائندہ دنیا) مری ایکسپریس وے اور ملحقہ علاقوں میں مختلف حادثات پیش آئے جن میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔۔۔

پالتو کتے کے کاٹنے سے ایک کمسن بچی زخمی ہو گئی،پہلا حادثہ کورنگ ویو پھری کے مقام پر پیش آیا جہاں ایک کار بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون معمولی زخمی ہوئیں، کھجٹ ایکسپریس وے پر موٹر سائیکل پھسل کر گر گئی جس کے باعث دو افراد زخمی ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں