چوآ سیدن شاہ ،کوئلہ کریشر پلانٹس آلودگی پھیلانے لگے ،شہری پریشان

چوآ سیدن شاہ ،کوئلہ کریشر پلانٹس آلودگی پھیلانے لگے ،شہری پریشان

چوآ سیدن شاہ (نمائندہ دنیا)چکوال روڈ چوآ سیدن شاہ پر قائم درجنوں کوئلہ کریشر پلانٹس نے شہر اور ملحقہ آبادیوں کے ماحول کو شدید آلودگی کا شکار بنا دیا ہے۔

 ان پلانٹس سے خارج ہونے والے کوئلے کے باریک ذرات فضا میں پھیل کر گھروں، گلیوں اور بازاروں پر کالی تہہ کی صورت میں جم رہے ہیں، جس کے باعث شہریوں کی روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔مقامی رہائشیوں کے مطابق اس آلودگی کے نتیجے میں دمہ، الرجی، سانس اور آنکھوں کی بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے ، جبکہ بچے اور بزرگ سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں