سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشی ایٹوز کے زیر اہتمام پالیسی ڈائیلاگ
اسلام آباد (اے پی پی) سی پی ڈی آئی زیر اہتمام ڈیجیٹل اور سماجی شمولیتِ معذور افراد معذوری سے متعلق قانونی نظام، مسائل اور چیلنجز کے عنوان سے ایک پالیسی ڈائیلاگ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔۔۔
جس کا مقصد معذوری سے متعلق قوانین کے نفاذ کا جائزہ لینا اور معذور افراد کو حقوق، خدمات اور مواقع تک رسائی میں درپیش ساختی رکاوٹوں کی نشاندہی کرنا تھا۔ اس ڈائیلاگ میں پالیسی سازوں، قانونی ماہرین، معذور افراد کی تنظیموں کے نمائندگان، سول سوسائٹی کے اراکین اور میڈیا پروفیشنلز نے شرکت کی ۔