انسداد ڈینگی پروگرام کیلئے 620ملازمین بھرتی کرنیکی منظوری

انسداد ڈینگی پروگرام کیلئے 620ملازمین بھرتی کرنیکی منظوری

ملازمین کو 89دنوں کیلئے یومیہ اجرت پر کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد نے انسداد ڈینگی پروگرام کیلئے عارضی بنیادوں پر 620ملازمین بھرتی کرنے کی منظوری دی ہے۔ مذکورہ عارضی ملازمین کو 89دنوں کیلئے یومیہ اجرت پر کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا، انسداد ڈینگی پروگرام کے تحت سینیٹری انسپکٹر (مرد/خواتین) کیلئے 20آسامیاں اور سینیٹری پٹرول (مرد/ خواتین) کیلئے 600آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔ سینیٹری انسپکٹر کیلئے عمر کی حد 18سے 30سال اور میٹرک پاس ہونا لازمی ہے۔ تجربہ رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی اور ذاتی موٹر سائیکل رکھنے والے مرد امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں