شہریوں کے مسائل کے حل میں غفلت برداشت نہیں کرینگے ،کمشنر

 شہریوں کے مسائل کے حل میں غفلت برداشت نہیں کرینگے ،کمشنر

تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہفتہ وار تمام محکموں کے ساتھ باقاعدہ اجلاس کرنیکی ہدایت

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک کی زیر صدارت اجلاس ہوا ،تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں انتظامی معاملات ، بین المحکماتی رابطہ کاری اور فیلڈ میں مؤثر عملدرآمد پر غور کیا گیا۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز ہفتہ وار بنیاد پر تمام محکموں کے ساتھ باقاعدہ اجلاس منعقد کریں ،تمام مسائل کو اولین ترجیح پر حل کیا جائے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تاجر برادری، وکلاء اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مؤثر رابطہ اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے تاکہ عوامی مسائل کے حل میں بہتری لائی جا سکے ۔ کمشنر نے ڈینگی، پولیو اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مساجد اور آئمہ کرام کے ذریعے عوام تک پیغام پہنچایا جائے ۔ کمشنر نے \\\'\\\'ستھرا پنجاب\\\'\\\' پروگرام کے تحت بجٹ کے مؤثر استعمال، انسانی وسائل کی بہتر تعیناتی، باقاعدہ مانیٹرنگ اور سخت احتساب کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ مزید برآں، تجاوزات کے خاتمے ، صفائی کی صورتحال میں بہتری، اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو متحرک رہنے کی ہدایت کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں