سی ٹی او کا ٹریفک ہیڈکوارٹرز کا دورہ، سہولیات کا جائزہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر سرفراز ورک نے شہریوں کو بہتر ین سہولیات کی فراہمی اور سروسز کی مؤثر نگرانی کیلئے ٹریفک ہیڈکوارٹرز فیض آباد کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے لائسنسنگ برانچ میں جاری خدمات کا جائزہ لیا اور شہریوں سے براہ راست ملاقات کر کے ان کے مسائل اور تجاویز سنیں اسلام آباد پولیس کا مقصد صرف قانون کا نفاذ نہیں بلکہ شہریوں کو سہولیات فراہم کرنا بھی اولین ترجیح ہے۔