زراعت کو بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ،تحریک انصاف کسان ونگ
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کسان ونگ نے فارمرز ایسوسی ایشن، پاکستان فارمرز نیٹ ورک، سندھ آباد گار اتحاد، پاکستان کسان اتحاد سمیت کسانوں کی۔۔۔
ڈیڑھ سو سے زائد مرکزی و صوبائی تنظیموں کے مشترکہ تحفظات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھاد کی شدید قلت کے بڑھتے ہوئے امکان نے چاول، کاٹن اور مکئی جیسی اہم ترین خریف کی فصلوں کی کاشت کو خطرے میں ڈال دیا ہے ،اگر حکومتی ارباب اختیار نے فوری طور پر متبادل حل تلاش نہ کیا تو غذائی خودانحصاری کی بجائے ملک مہنگی ترین اور غیر پائیدارزرعی درآمدات پر چلا جائیگا۔