فری میت منتقلی سروس کا راولپنڈی میں بھی آغا ز
ریسکیو 1122 کو خصوصی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ،چابیاں ڈرائیورز کے حوالے
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)صوبہ پنجاب میں عوامی فلاح کے ایک اہم اقدام کے طور پر مریم نواز کی ہدایت پر فری میت منتقلی سروس کا راولپنڈی میں بھی آغاز ہوگیا ہے ۔اس سلسلے میں ریسکیو 1122 کو خصوصی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ادارے کو جدید اور مخصوص گاڑیاں بھی فراہم کی گئی ہیں تاکہ سروس کو مؤثر اور بروقت بنایا جا سکے ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر صبغت اللہ نے تقریب کے دوران ان گاڑیوں کی چابیاں متعلقہ ڈرائیورز کے حوالے کیں۔ اس موقع پر انہوں نے ڈرائیورز کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ میتوں کی منتقلی کے دوران عزت و احترام، احتیاط اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا خاص خیال رکھا جائے ۔