آکسفورڈ یونیورسٹی پریس بین الاقوامی طلبہ کے لیے امتحانی نظام میں انقلابی تبدیلی کا اعلان

 آکسفورڈ یونیورسٹی پریس بین الاقوامی طلبہ کے لیے امتحانی  نظام میں انقلابی تبدیلی کا اعلان

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے شعبے آکسفورڈ AQA نے بین الاقوامی طلبہ کے لیے اپنے امتحانی نظام میں ایک اہم اور انقلابی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔۔۔

 جس کا مقصد عالمی سطح پر تعلیمی مواقع کو بڑھانا اور طلبہ کو زیادہ سہولتیں فراہم کرنا ہے ۔ برطانیہ میں GCSEs اور اے لیول فراہم کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہونے کے ناطے ، آکسفورڈ AQAنے ان اصلاحات کا آغاز 2026سے 2029 کے دوران مرحلہ وار کیا جائے گا۔ ان تبدیلیوں میں امتحانی نتائج کا جلد اجرا، سال میں تین امتحانی سیشنز، اور انٹرنیشنل EPQ جمع کرانے کے دو مواقع شامل ہیں، جو طلبہ کو یونیورسٹی کے داخلوں اور تعلیمی منصوبہ بندی میں بہتر مواقع فراہم کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں