گھروں میں گھس کرچوری کرنے والا چھلاواپکڑاگیا
تھانہ صدربیرونی کی کارروائی،ملزم سے 2موٹرسائیکل،یوپی ایس،2بیٹریاں برآمد
راولپنڈی(خبر نگار)تھانہ صدر بیرونی کی پولیس اڈیالہ نے موٹر سائیکل چوری اور دیگر چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا، انچارج چوکی سب انسپکٹر عمران خان کے مطابق 2 مسروقہ موٹر سائیکل و مسروقہ یو پی ایس اور 2بیٹریاں برآمد کر لی ہیں،زیر حراست شخص گھروں میں داخل ہو کر موٹر سائیکل اور دیگر چوری و نقب زنی کی وارداتیں کرتا تھا،صدر بیرونی پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا،ایس پی انعم شیر کے مطابق زیرحراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔