وکلاء کے تحفظ ،فلاح و بہبود کے قانون پر عملدرآمد کیس ،فریقین سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکلاء کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے قانون پر عملدرآمد کے لیے دائر درخواست میں نوٹس جاری کرتے ہوئے وزارت قانون سمیت دیگر فریقین سے دو ہفتوں میں رپورٹ اور پیرا وائز کمنٹس طلب کرلئے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت نے سید محفوظ الحسن کی درخواست پرجاری سماعت کے تحریری حکم نامہ میں کہاہے کہ درخواست گزار نے وکلاء کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے ایکٹ 2023 کے نفاذ کے لیے آرٹیکل 199 کے تحت عدالت سے رجوع کیا ہے، عدالت نے متفرق درخواست میں استثنیٰ کی استدعا بھی منظور کر لی۔