پنڈدادنخان،بس کی ٹکر سے تیسری جماعت کی طالبہ جاں بحق
کھیوڑہ (نمائندہ دنیا)پنڈدادنخان کے علاقہ ٹوبھہ میں کمیونٹی ماڈل سکول کی تیسری کلاس کی معصوم طالبہ روڈ کراس کرتے ہوئے۔۔۔
بس کی ٹکر سے جاں بحق ہو گئی، مقامی لوگوں نے شدید احتجاج کرتے ہوے ایکسین ہائی وے جہلم اور ایس ڈی او ہائی وے پنڈ دادن خان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا ،انہوں نے کہا کہ ان کی عدم توجہ کے باعث چار سکولوں کے سامنے ایک بھی سپیڈ بریکر نہیں بنایا گیا ۔