ماحولیاتی آلودگی سنگین چیلنج ، ملکر قابو پانا ہے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر

ماحولیاتی آلودگی سنگین چیلنج ، ملکر قابو پانا  ہے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے عوامی آگاہی اور ادارہ جاتی خدمات کو اجاگر کرنے کے لئے انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی ای پی ا ی راولپنڈی کے زیر اہتمام سالانہ یوم تاسیس کی تقریب ہوئی۔۔۔۔

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر عبدالرحمن خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ کیک کاٹا اور دفتر کے لان میں پودا لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موجودہ دور میں ماحولیاتی آلودگی ایک سنگین چیلنج بن چکی ہے ، جس سے نمٹنے کے لئے ادارہ تحفظ ماحولیات کا کردار نہایت اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صاف ماحول کی فراہمی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ عوامی تعاون بھی ناگزیر ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں