بینک الفلاح، جاز ورلڈ، ایچ بی ایل سال کی بہترین جامع کمپنیاں قرار

 بینک الفلاح، جاز ورلڈ، ایچ بی ایل سال کی بہترین جامع کمپنیاں قرار

ایچ آر میٹرکس کے زیرِ اہتمام سالانہ گلوبل ڈی ای آئی بینچ مارکس ایوارڈز کی تقریب،اعزازات سے نوازا

 اسلام آباد (دنیا رپورٹ )ایچ آر میٹرکس کے زیرِ اہتمام 9ویں سالانہ گلوبل ڈی ای آئی بینچ مارکس ایوارڈز کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف اداروں کو تنوع، مساوات اور شمولیت (DEI) کے شعبے میں نمایاں کارکردگی اعزازات سے نوازا گیا۔بینک الفلاح، جاز ورلڈ، ایچ بی ایل اور اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز کو \"سال کی بہترین جامع کمپنیاں\" قرار دیا گیا، جبکہ ٹاپ 10 میں ایچ بی ایل مائیکرو فنانس بینک، موبی لنک مائیکرو فنانس بینک، اینگرو فرٹیلائزرز، فیصل بینک، فاطمہ گروپ اور اباکس شامل رہے ۔مقررین نے اس موقع پر شمولیت کو محض پالیسی تک محدود رکھنے کے بجائے عملی اقدامات اور احتساب سے جوڑنے پر زور دیا۔ بینک الفلاح کے سی ای او عاطف باجوہ نے \"4Cs\"حکمت عملی پر روشنی ڈالی، جبکہ ایچ بی ایل کے سی ای او محمد ناصر سلیم نے ڈیجیٹل بینکاری کے ذریعے مالی شمولیت کے فروغ کو اجاگر کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں