دولتالہ ،اراضی تنازع پر ماموں نے بھانجا قتل کر ڈالا

دولتالہ ،اراضی تنازع پر  ماموں نے بھانجا قتل کر ڈالا

دولتالہ(نمائندہ دنیا)تھانہ جاتلی کی حدود میں لین دین کے تنازع پر ماموں نے فائرنگ کرکے اپنے بھانجے کو قتل کر دیا، مقتول کی شناخت گلبدین کے نام سے ہوئی جو چند روز قبل بیرون ملک سے چھٹی آیا تھا ملزم فرار ہوگیا۔

اظہر کی اپنے سگے بھانجے گلبدین کے درمیان کافی عرصے سے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں