بھوربن میں 5ایکڑ سرکاری جنگلاتی اراضی 40سال بعد واگزار

بھوربن میں 5ایکڑ سرکاری جنگلاتی اراضی 40سال بعد واگزار

اراضی محکمہ تعلیم کو 30سال کیلئے لیز پر دی تھی جو 1987میں ختم ہو گئی نجی فرم نے قبضہ کرکے غیر قانونی تعمیرات بھی کی تھیں ،عدالتی حکم پر کارروائی

مری( نمائندہ دنیا)محکمہ جنگلات مری نے بھوربن کی خوبصورت سیاحتی لوکیشن پر واقع 5 ایکڑ قیمتی سرکاری جنگلاتی اراضی کو تقریباً چار دہائیوں بعد واگزار کرا لیا ، لیز ختم ہونے کے باوجود غیر قانونی طور پر کمرشل سرگرمیاں جاری تھیں۔ 1953میں محکمہ جنگلات پنجاب نے یہ اراضی پاکستان یوتھ ہوسٹل کے نام سے محکمہ تعلیم کو 30 سال کے لیے لیز پر دی تھی جو 1987 میں ختم ہو گئی تھی لیز کی معیاد ختم ہونے کے بعد بھی اراضی واگزار نہ کروائی جا سکی اور بعد ازاں ایک نجی فرم \"Destination Lodges\" کے نام سے یہاں کاروبار شروع کر دیا گیا، جہاں غیر قانونی طور پر مزید ہٹس تعمیر کر کے اسے کمرشل بنیادوں پر استعمال کیا جاتا رہا، ڈی ایف او عامر امتیاز کے مطابق محکمہ جنگلات کی جانب سے مذکورہ فرم کو متعدد بار نوٹسز جاری کیے گئے تاہم عدم تعمیل پر معاملہ عدالت میں گیا جہاں فرم نے سٹے آرڈر حاصل کر رکھا تھا جو اب عدالت نے خارج کر دیا عدالتی حکم کے بعد محکمہ جنگلات نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام لاجز کا کنٹرول سنبھال لیا جبکہ موقع پر موجود عملہ فرار ہو گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں