کرایہ پردیئے گئے 28ریلوے کوارٹرز کی الاٹمنٹ منسوخ

 کرایہ پردیئے گئے 28ریلوے کوارٹرز کی الاٹمنٹ منسوخ

کارروا ئی راولپنڈی صدر کالونی، لوکو کالونی، ورکشاپ کالونی میں کی گئی متعلقہ حکام کو کوارٹرزفوری خالی کرانیکی ہدایت، ملازمین کیخلاف ایکشن کا فیصلہ

راولپنڈی(خاور نواز راجہ) راولپنڈی ڈویژن میں پاکستان ریلوے کے بعض الاٹیز کا اپنے کوارٹرز کرا یہ پر دینے کا انکشاف ہوا ہے ، سروے رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد ریلوے حکام نے قواعد کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے 28 سرکاری رہائشی کوارٹرز کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی ہے ۔ ریلوے حکام نے سرکاری کوارٹرز کرایہ پر دینے کی شکایات پر سروے کرایا جس میں پتا چلا کہ صدر کالونی، لوکو کالونی، ورکشاپ کالونی، اولڈ ریلوے ہسپتال کالونی، گڈز کالونی اور سی ڈی ایل کالونی میں کئی کوارٹرز کرایہ پر دئیے گئے ہیں جس پر ایکشن لیتے ہوئے کوارٹرز کی الاٹمنٹ فوری طور پر منسوخ کر دی گئی اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ان کوارٹرز کو خالی کروائیں اور اس بارے میں رپورٹ پیش کریں۔ یہ کارروائی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کی منظوری سے کی گئی ہے ۔حکام نے انتباہ کیا ہے کہ سرکاری رہائش گاہوں کو کرایہ پر دینا یا کسی اور کو منتقل کرنا قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے جس پر مرحلہ وار کارروائی کی جارہی ہے ۔ ڈی ایس ریلوے راولپنڈی ڈویژن نورالدین داوڑ نے بتایا ایسے ملازمین کے نہ صرف کوارٹرز منسوخ کریں گے بلکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی ۔ ریلوے کوارٹرز

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں