اسلام آباد ،49اشتہاریوں سمیت 69 جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد ،49اشتہاریوں سمیت 69 جرائم پیشہ افراد گرفتار

سہالہ ،سیکرٹریٹ ،ترنول ،لوہی بھیر ،کھنہ میں کارروائیاں ،منشیات ،اسلحہ برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث49 اشتہاریوں سمیت 69جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لیے ، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔اس سلسلے میں سہالہ، شالیمار، سیکر ٹریٹ، ترنول، انڈسٹریل ایریا ، لوہی بھیر ، شہزادٹاون ، سنگجانی اورتھانہ کھنہ پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 20ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2,362گرام ہیروئن، ایک کلو گرام سے زائد آئس،15 بوتل شراب اورایک رائفل اور مختلف بور کے سات عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لئے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں