کنٹونمنٹ بورڈ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن ،4ٹرک سامان ضبط
پشاور روڈ، نصیرآباد،مصریال ، ٹینچ بھاٹہ ،ڈھوک سیداں ،گرجا روڈ،صدر میں کارروائیاں مختلف نالوں کی رکاوٹ بننے والے تھڑوں،گندگی کا سبب بننے والے ٹھیلوں کو ختم کر دیا گیا
راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈشعبہ انفورسمنٹ نے عوامی شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایگزیکٹو عامر رشید کی خصوصی احکامات پر پشاور روڈ، نصیرآباد، مصریال روڈ، ٹینچ بھاٹہ ،ڈھوک سیداں روڈ،گرجا روڈ، برف خانہ روڈ ،22 نمبر چونگی اور مین صدر بازار کے مختلف علاقوں جن میں چھوٹا بازار مٹھو خان احاطہ شامل ہیں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا ہے ،مختلف جگہوں سے 4 ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا ہے ، آپریشن کے دوران جہاں پر مختلف تجاوزات کو ختم کیا گیا ہے وہاں کینٹ میں موجود مختلف نالوں کی رکاوٹ بننے والے تھڑوں اور گندگی کا سبب بننے والے ٹھیلوں کو ختم کیا گیا ہے ۔