اسلام آباد ،سرچ آپریشنز،افغان شہریوں سمیت 33افراد گرفتار
785افراد،348گھرانوں،68ہوٹلوں،145دکانیں ،95گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی آپر یشنز کی سربراہی میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران785افراد ،348گھرانوں،68 ہوٹلوں،145دکانیں، 321موٹر سائیکلوں اور 95 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے ایک افغان شہری سمیت 33 مشکوک افراد اور 33 موٹر سائیکلوں کو تھانہ جات بھی منتقل کیا گیا۔مزید برآں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزما ن کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دو عدد پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے ۔