انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ،اے ڈی سی

 انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ،اے ڈی سی

933 کیسز رپورٹ ،1کنفرم، 26نان ڈینگی ، 906مشتبہ کیسز شامل ،بریفنگ

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اینڈ ریسپانس کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر عبدالرحمن خان اور کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کے رکن ڈاکٹر وسیم اکرم کی مشترکہ صدارت میں ہوا۔ ڈینگی صورتحال، سرویلنس اور جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر عبدالرحمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام محکمے ڈینگی کے خاتمے کیلئے فیلڈ میں اپنی موجودگی مزید مؤثر بنائیں اور ہائی رسک یونین کونسلز میں سرویلنس کو تیز کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،اجلاس میں بتایا گیا کہ سال 2026 کے دوران راولپنڈی میں اب تک 933کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 1کنفرم، 26 نان ڈینگی جبکہ 906 مشتبہ کیسز شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں