ڈھڈیال ،دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ،نوجوان جاں بحق ،3زخمی

ڈھڈیال ،دو موٹر سائیکلوں میں  تصادم ،نوجوان جاں بحق ،3زخمی

ڈھڈیال(نمائندہ دنیا ) مونا بھیں روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ۔۔۔

جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈھوک چھچھ کے قریب پیش آیا ،حادثے میں مسعود انور شدید زخمی ہونے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ اریان تنویر، شایان تنویر اور عبدالہادی شدید زخمی ہوئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال چکوال لے جایا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں