کسی خاتون کو وراثت سے محروم کرنا جرم ہے ، ڈاکٹر نجمہ افضل
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)صوبائی خاتون محتسب پنجاب ڈاکٹر نجمہ افضل نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا وژن ہے کہ خواتین کو انکے حقوق انکے گھر کی دہلیز پر ملیں۔کسی خاتون کو وراثت سے محروم کرنا جرم ہے۔۔۔
، ادارہ اس حوالے سے خواتین کو وراثتی حقوق دلانے میں عملی کام کررہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ اس حوالے سے خواتین کو وراثتی حقوق دلانے میں عملی کام کررہا ہے ۔ خواتین کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے ۔ صوبائی محتسب ادارہ 2013 میں بنا۔ اس ادارے سے خواتین کو فوری ریلیف فراہم کیا جاتا ہے ۔ اس ادارے نے 1400کیسوں میں سے 1305 میں فیصلے کیے ۔مرتکب افراد کو سزائیں دی گئیں۔ خواتین کو ساز گار اور تحفظ والا ماحول فراہم کیا جاتا ہے کہ وہ آسانی سے کام کرسکیں۔مرد یا خاتون ہراسمنٹ کے خلاف اس ادارے سے رجوع کرسکتے ہیں۔ ہراسمنٹ صرف ہمارا نہیں عالمی مسئلہ ہے ایسے مسئلوں کی روک تھام کرنی ہے ۔اگر کوئی واقعہ رونما ہو،شکایت کنندہ کے ساتھ کھڑے ہوں۔ حق اور سچ کے ساتھ کھڑا ہونا ہم سب کا فرض ہے ۔