اسلام آباد ،3افغانوں سمیت 28مشکوک افراد گرفتار
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) اسلام آباد پولیس کا سرچ آپریشن ، 492افراد،213 گھرانو ں، 60ہوٹلوں،49دکانوں اور 80 گاڑیوں کی چیکنگ ، تین افغان شہریوں سمیت 28 مشکوک افراد اور 21موٹر سائیکلوں کو تھانہ منتقل کیا گیا۔
مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے میں ملوث ملزمان کر گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دو رائفلیں معہ ایمونیشن برآمد کی گئیں۔