یومِ معرکۂ حق، یونائیٹڈ کونسل آف چرچز کے زیرِ اہتمام ریلی
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) یومِ معرکۂ حق آپریشن بنیان مرصوص کا ایک برس مکمل ہونے پر یونائیٹڈ کونسل آف چرچز کے زیرِ اہتمام ریلی کا انعقاد، ریلی کی قیادت یونائٹیڈ کونسل آف چرچز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاسٹر سمیسن سہیل نے کی۔
خواتین، بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شرکت تھی جنہوں نے پاکستان کے حق میں بھرپور جوش و جذبے کا اظہار کیا۔ شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء ’’پاکستان زندہ باد‘‘، ’’پاک فوج پائندہ باد‘‘ اور ’’معرکۂ حق کامیاب رہے‘‘ کے نعرے لگاتے رہے۔ ریلی کے شرکاء نے افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ملکی سلامتی، امن اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔