بارسلونا، جشنِ معرکۂ حق کی تقریب، ہزاروں پاکستانیوں کی شرکت
شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اٹھائے تھے ،پاکستان زندہ باد کے نعرے
بارسلونا(دنیا رپورٹ)EU Pak Friendship Federation Spain کے زیرِ اہتمام بارسلونا، سپین میں جشنِ معرکۂ حق اور آپریشن بنیانٌ مرصوص کی تکمیل کے حوالے سے تاریخی اور شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب یورپ میں مقیم پاکستانیوں کی تاریخ کا سب سے بڑا جشن قرار دیا جا رہا ہے ، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔تقریب میں اوورسیز پاکستانیوں، کشمیری برادری اور عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ شرکاء پاکستان اور کشمیر کے بڑے بڑے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے جبکہ چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل سید عاصم منیر کی قد آور تصاویر بھی نمایاں تھیں۔
فضا پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔چیئرمین EU Pak Friendship Federation Europe ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر (تمغئہ خدمت)، جو تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ، نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے 2025 میں بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کے تمام ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے ۔