معرکہ حق کے محافظوں کو پی ایم ڈی سی کی جانب سے خراجِ تحسین
فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواج نے ملکی خودمختاری، وقار کا کامیابی سے دفاع کیا،ڈاکٹر رضوان
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) پی ایم ڈی سی معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ کے موقع پر قوم اور مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور شاندار عسکری صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے مادرِ وطن کی خودمختاری اور وقار کا کامیابی سے دفاع کیا۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق ہمیشہ قومی اتحاد، استقامت اور عزم کی علامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ کونسل نے مشکل حالات میں ملک کی ذمہ دارانہ اور مدبرانہ رہنمائی پر قیادت کے عزم، وڑن اور وابستگی کو سراہا۔ کونسل نے اس مشکل دور سے متاثرہ تمام خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے پاکستان کے امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے دعا بھی کی۔